پنجاب سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلا تیز، 35 ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ

پنجاب :(پنجاب پوسٹ)بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل بلا تعطل جاری ہے اور اس حوالے سے پنجاب پولیس کی کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر سے اب تک 35 ہزار 719 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید 72 افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں جنہیں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد واپس بھجوایا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں 14 ہزار سے زائد مرد، 7 ہزار 138 خواتین اور 14 ہزار 529 بچے شامل ہیں، جو اس آپریشن کے دائرہ کار اور حجم کو ظاہر کرتا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ واپس بھیجے گئے افراد میں 11 ہزار 47 ایسے افراد شامل ہیں جن کے پاس رہائشی ثبوت موجود تھے، 11 ہزار 135 افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے تھے، جبکہ 13 ہزار 537 افراد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی تھے۔ ان تمام افراد کی شناخت، رجسٹریشن، دستاویزات کی جانچ اور دیگر قانونی مراحل مکمل کرنے کے بعد انہیں متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا۔


آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ صوبے بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور غیر قانونی طور پر مقیم تمام افراد کے انخلا کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اس کارروائی کے دوران بین الاقوامی قوانین، حکومتی پالیسی اور انسانی وقار کا مکمل خیال رکھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے انخلا کا عمل شفاف، منظم اور قانون کے مطابق جاری رکھا جائے گا تاکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہے اور حکومتی ہدایات پر مؤثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے