کاہنہ سانحہ: غفلت کی قیمت 14 معصوم جانیں، مقدمہ درج، 5 افراد زیرحراست

لاہور:(پنجاب پوسٹ) کے علاقے کاہنہ میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے ٹیوشن سینٹر سانحے نے شہر کو سوگوار کر دیا۔ معصوم بچوں سے بھرا کلاس روم چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گیا، جہاں 14 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ خاتون ٹیچر سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انفورسمنٹ انسپکٹر نشتر زون کاشف اسلم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق حادثہ غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ تھا۔ کمزور چھت کے نیچے ٹیوشن سینٹر قائم کیا گیا جبکہ اسی چھت پر مرمت کا کام بھی جاری تھا، جس سے زیادہ وزن پڑا اور چھت اچانک نیچے آگری۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب کر 14 معصوم بچے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ کئی زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔سانحے کے بعد پولیس نے مکان مالک سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق تفتیش جاری ہے اور تحقیقات مکمل ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے