لاہور ( پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے
وزیر اعلی پنجاب کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں، ریسکیو آپریشن مکمل کرکے 20 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گر گئی، 14 بچےشہید، 19 زخمی،ریسکیو آپریشن جاری
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ 14 قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی المناک اور ناقابلِ تلافی سانحہ ہے،اس سانحے کے ذمہ دار کسی رعایت کے مستحق نہیں ،قانون کے شکنجے میں لائیں گے۔واقعے کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت کردی ہے،غفلت یا کوتاہی کے مرتکب افراد کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
وزیراعلی مریم نواز کئ صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں کی عمارتوں کے حفاظتی معیار کا جامع جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل کےلیے مربوط و مؤثر حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی تاکہ ایسےافسوسناک واقعات کو روکا جا سکے۔












