لاہور کاہنہ نو ، ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کا افسوس ناک واقعہ

(پنجاب پوسٹ) اب تک کی اطلاعات کے مطابق 14 بچے شہید اور متعدد زخمی، ابھی تک ملبے تلے دبنے والے لوگوں کی تعداد واضع نہیں ہے ریسکیو کی اطلاعات کے مطابق متاثرہ لوگوں کو لاہور جنرل ہسپتال طبی امداد کے لیے منتقل کیا جا رہا ہے۔

ٹیوشن سینٹر جس گھر میں بنایا گیا تھا وہ پانچ مرلہ کا تھا اور دو کمروں کو ٹیوشن کے لیے مختص کیا گیا تھا اطلا عات کے مطابق گھر کی چھت پر تعمیراتی کام چل رہا تھا جو کہ ٹی آر گارڈر کی بنی ہوئٗی تھی اور اس پر مٹی ڈال رکھی تھی جس کے باعث چھت زیادہ وزن کی وجہ سے گر گئ ،ٹھیکیدار کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔ اس کے علاوہ مالک مکان سمیت 12افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

وزیر اعلٰی پنجاب نے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور ریسکیو عملے کو الرٹ رہنے کا حکم دیا۔ اور واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئٰے،اور امدادی سر گرمیوں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کی اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت جاری کی۔

زخمی بچوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کاہنہ منتقل کیا گیا، جہاں علاج معالجہ جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے