(پنجاب پوسٹ) پنجاب بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے اور مختلف شہروں میں درجہ حرارت خطر ناک حد تک پہنچ گیا ۔ دوپہر دو بجے کے ریکارڈ کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت 40 ڈگری ریکارڈکیا گیا جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 49.5 ڈگری تک پہنچ گیا.اسی طرح سرگودھا میں درجہ حرارت 43 ڈگری ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب 37 فیصد رہا جبکہ درجہ حرارت اس سے زیادہ محسوس کیا گیا۔
فیصل آباد میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ نمی کا تناسب 41 فیصد رہا ، جس کے باعث محسوس ہونے والا درجہ حرارت 51.6 ڈگری تک پہنچ گیا۔ سیالکوٹ میں درجہ حرارت 38 ڈگری ریکارڈ ہوا اور نمی 49 فیصد ریکارڈ کی گئ اور محسوس ہونے والا درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا.
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی راجہ بازار کا افتتاح کب ہو گا؟ حنیف عباسی نے خوشخبری سنا دی
ملتان میں درجہ حرارت 39 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، نمی کا تناسب 44 فیصد اور محسوس ہونے والا درجہ حرارت 47.9 ڈگری تک پہنچ گیا، جس کے باعث شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 54 ڈگری سے زائد ہیٹ انڈیکس، ہیٹ اسٹروک کے انتہائی خطرے کی علامت ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔








