اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ، قانونی اختیار کے بغیر بینک اکاؤنٹس بلاک یا فریز نہیں ہوں گے

اسلام آباد (پنجاب پوسٹ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ملک بھر کے بینکوں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے تحت قانونی اختیار کے بغیر کسی بھی بینک اکاؤنٹ پر ڈیبٹ بلاک، آپریشنل پابندی یا اکاؤنٹ فریز نہیں کیا جا سکے گا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کسی بھی اکاؤنٹ پر پابندی صرف متعلقہ قانون، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور ضروری تصدیق کے بعد ہی لگائی جا سکے گی۔


بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسا مؤثر اندرونی نظام وضع کریں جس سے قانونی اختیار کے بغیر غیر ارادی یا احتیاطی بنیادوں پر اکاؤنٹس پر پابندیاں عائد نہ ہوں اور اکاؤنٹ ہولڈرز کو غیر ضروری مشکلات یا مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے