پنجاب اسمبلی میں متنازع بل پر اسپیکر اور اپوزیشن کے سخت رویے کے باعث سماجی رویوں اور سوشل میڈیا بارے بل کی منظوری تاخیر کا شکار ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے وقتی پسپائی اختیار کر لی ہے اور جلد بازی کی بجائے بل کو اگست تک موخر کیا ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب اسمبلی: ہیبیچوئل آفینڈرز بل پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
پنجاب حکومت نے پنجاب کنٹرول آف ہیبیچیوئل افینڈرز اینڈ اینٹی سوشل بیہیویئر بل 2026 پر پیش رفت عارضی طور پر روک دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے تحفظات کے پیش نظر بل پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بل کو مزید مشاورت اور نظرثانی کے لیے دوبارہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی قائمہ (اسٹینڈنگ) کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا، جہاں مختلف تجاویز اور اعتراضات کا جائزہ لینے کے بعد اسے دوبارہ پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جا سکتا ہے۔








