ڈی ایس پی معطل ،دو بلیک میلر گرفتار

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) پنجاب پولیس میں احتساب کے عمل کو مزید تیز کرتے ہوئے آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈی ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہور خرم شہزاد چیمہ کو نااہلی، بدعنوانی اور اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کے الزامات پر معطل کر دیا ہے اور انہیں فوری طور پر سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق معطلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈی ایس پی خرم شہزاد چیمہ کے خلاف محکمانہ سطح پر باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے اور تمام الزامات کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

ترجمان کے مطابق انکوائری کے دوران شواہد، ریکارڈ اور دیگر متعلقہ معلومات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد رپورٹ کی روشنی میں قانون اور قواعد کے مطابق جزا و سزا کا تعین کیا جائے گا۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب عبدالکریم نے واضح کیا کہ پولیس فورس میں بدعنوانی، اور اختیارات کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری رہے گا اور جو بھی افسر یا اہلکار قواعد کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس حکام کے مطابق یہ اقدام محکمہ پولیس میں شفافیت، احتساب اور نظم و ضبط کو مزید مضبوط بنانے کی پالیسی کا حصہ ہے، تاکہ عوام کا اعتماد بحال رکھا جا سکے اور ادارے میں پیشہ ورانہ کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے