لاہور (پنجاب پوسٹ) مدرسے میں مبینہ تشدد کے نتیجے میں کمسن طالبعلم علی حیدر کی ہلاکت کے مقدمے میں پولیس نے نامزد ملزم قاری غلام رسول کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایس پی کینٹ کی سربراہی میں برکی پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر دستیاب شواہد کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے، جبکہ مقدمے میں قانونی کارروائی بھی تیزی سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا: منتہا قتل کیس، سوشل میڈیا پر زیر گردش خبریں بے بنیاد قرار
انہوں نے کہا کہ واقعے کے ذمہ دار کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور تفتیش کو شفاف، غیر جانبدار اور میرٹ کی بنیاد پر ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے ہر صورت پورے کیے جائیں














