بہاولپور ریجن: سنگین جرائم میں 60 فیصد کمی

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پنجاب نے بہاولپور ریجن کی گزشتہ ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ریجن میں سنگین جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سی سی ڈی کے قیام کے بعد بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے اضلاع میں مجموعی طور پر جرائم میں تقریباً 60 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔ قتل، ڈکیتی، راہزنی، موٹر سائیکل و گاڑی چوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں واضح کمی سامنے آئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران دورانِ واردات قتل کے مقدمات میں 100 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ڈکیتی اور رابری کے واقعات میں 58 فیصد کمی ہوئی۔ اسی طرح اغواء برائے تاوان کے کیسز میں بھی 100 فیصد کمی رپورٹ کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں 62 فیصد کمی جبکہ کار چوری میں 50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نقب زنی کے واقعات بھی 60 فیصد تک کم ہوئے ہیں۔

سی سی ڈی کے مطابق کارروائیوں کے دوران ایک افسر شہید اور چار اہلکار زخمی ہوئے۔ ریجنل آفیسر ایس پی شفقت ندیم عطاء نے کہا کہ یہ کامیابی افسران اور جوانوں کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے جو پنجاب کو جرائم سے پاک بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے تعاون سے سنگین جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے