سرگودھا: منتہا قتل کیس، سوشل میڈیا پر زیر گردش خبریں بے بنیاد قرار

سرگودھا (پنجاب پوسٹ) ڈی پی او صہیب اشرف نے کہا ہے کہ منتہا قتل کیس سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق کیس کی ڈی این اے رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی، جبکہ شواہد اور نمونہ جات فرانزک تجزیے کے لیے لاہور بھجوا دیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈی این اے اور دیگر فرانزک رپورٹس موصول ہونے کے بعد مزید تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔


ڈی پی او صہیب اشرف کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم واقعے کے ہر پہلو سے باریک بینی سے تفتیش کر رہی ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ اور سنسنی خیز خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند معلومات پر اعتماد کریں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے