پاکستان، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی رونمائی, پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا

(پنجاب پوسٹ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

ٹرافی کی رونمائی کی تقریب برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوئی، جہاں پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے مشترکہ طور پر ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا، جس میں دونوں ٹیمیں سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔

اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور شائقین کو دلچسپ مقابلوں کی امید دلائی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے