اوکاڑہ: جائیداد کے تنازع پر بہنوں نے بہن کو اینٹوں کے وار سے قتل کر دیا، ڈی پی او کا سخت نوٹس

اوکاڑہ :(پنجاب پوسٹ)میں جائیداد کے تنازع نے ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا رخ اختیار کر لیا، جہاں مبینہ طور پر دو بہنوں نے اپنی ہی بہن کو اینٹوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں خاندانی جائیداد کے تنازع پر ہونے والی تلخ کلامی دیکھتے ہی دیکھتے پرتشدد جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔ جھگڑے کے دوران ملزمان نے مبینہ طور پر اینٹوں کے پے در پے وار کر کے اپنی بہن کو شدید زخمی کر دیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت نسرین بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس کی نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جہاں شواہد اکٹھے کیے گئے اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ نے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ترجمان اوکاڑہ پولیس عرفان سندھو کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں، شواہد اور بیانات کی روشنی میں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے جبکہ اہل علاقہ نے خاندانی تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے