پیرا فورس میں بدتمیزی برداشت نہیں، مریم نواز

لاہور( پنجاب پوسٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ پیرا فورس میں عوام کے ساتھ بدتمیزی اور مغرور رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سول سیکرٹریٹ میں پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی کارکردگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “اوئے سامان اٹھاؤ، نکلو” جیسا کلچر ادارے میں نہیں چل سکتا۔

اجلاس میں پیرا کی کارکردگی، ڈیجیٹلائزیشن، قانونی فریم ورک اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پیرا فورس کی کارروائیوں کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈیجیٹل ریکوزیشن سسٹم لازمی بنایا جائے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے “Ask PERA” پورٹل کو مزید فعال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیرا کا ہر ایکشن عوام دوست ہونا چاہیے اور کرپشن یا اختیارات کے ناجائز استعمال کی کوئی گنجائش نہیں۔ وزیراعلیٰ نے پیرا فورس کے افسران کو براہِ راست عوامی رابطہ بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیرا فورس اب تک ہزاروں انسپکشنز، تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشنز اور قیمتوں میں استحکام کے لیے کارروائیاں کر چکی ہے۔ اینٹی انکروچمنٹ مہم کے دوران ہزاروں کنال اراضی واگزار کرائی گئی جبکہ متعدد دکانیں سیل اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔

وزیراعلیٰ نے پیرا کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے کی شفافیت اور گڈ ول پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، تاہم عوامی رابطے اور کمیونیکیشن کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے