جعلی کسٹم افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے والا اوڈ گینگ بے نقاب، این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم کی ہدایت پر ملتان ریجن میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے اوڈ گینگ کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا پر خود کو جعلی کسٹم افسر ظاہر کر کے شہریوں کو انعامی رقم اور بیرونِ ملک سے آنے والے پارسل کا جھانسہ دیتے اور مختلف بہانوں سے رقم ہتھیا لیتے تھے۔
این سی سی آئی اے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدنان کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے جہانیاں سے ملزمان علی رضا اور محمد اسلم کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، جبکہ ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔


ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم نے کارروائی کو ادارے کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن فراڈ اور شہریوں کی جمع پونجی لوٹنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اوڈ گینگ سمیت سائبر جرائم میں ملوث کسی بھی گروہ کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے