کراچی حملے میں شہید رینجرز اہلکار قسور عباس کو آبائی گاؤں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

کبیروالا/عبدالحکیم:(پنجاب پوسٹ) کراچی میں پاکستان رینجرز کے کیمپ پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے رینجرز اہلکار قسور عباس کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں پاک فوج، پاکستان رینجرز کے اعلیٰ افسران، ضلعی انتظامیہ، سیاسی و سماجی شخصیات، معززینِ علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


نمازِ جنازہ کے بعد پاکستان رینجرز کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، جبکہ قومی پرچم میں لپٹے جسدِ خاکی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔ اس موقع پر فضا "پاکستان زندہ باد” اور "شہید کی جو موت ہے، قوم کی حیات ہے” کے نعروں سے گونج اٹھی۔شرکاء نے شہید قسور عباس کی وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی عظیم قربانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ملک کے امن و استحکام کی ضمانت ہیں۔


شہید قسور عباس اپنے سوگواران میں بیوہ، چھ بچوں اور دیگر اہلِ خانہ کو چھوڑ گئے ہیںاہلِ علاقہ نے شہید کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم اپنے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن کے دفاع کے لیے دی گئی ہر قربانی کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے