لاہور ہائیکورٹ کے ججز کا پہلا عدالتی روز، کون کون سے مقدمات کی سماعت کریں گے

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ میں نئے ایڈیشنل ججز کے تقرر کے بعد ان کا پہلا عدالتی روز ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے نئے ایڈیشنل ججز کا روسٹر جاری کردیا گیا جبکہ پرنسپل سیٹ پر کیسوں کی کاز لسٹیں بھی جاری کردی گئی ہیں۔

نئے تعینات ہونے والے ججز بطور سنگل بنچ کیسوں کی سماعت کریں گے۔ جسٹس سید فرہاد علی شاہ اور جسٹس امجد پرویز فوجداری مقدمات کی سماعت کریں گے۔

جسٹس اسد علی باجوہ اور جسٹس غلام سرور نہنگ بھی فوجداری مقدمات کی سماعت کریں گے، جبکہ جسٹس شیریں عمران سول مقدمات کی سماعت کریں گی۔

جسٹس عثمان غنی راشد چیمہ فوجداری کیسوں کی سماعت کریں گے، جسٹس منور دوگل سول مقدمات جبکہ جسٹس امیر عجم ملک فوجداری مقدمات کی سماعت کریں گے۔

جسٹس خالد ابن عزیز اور جسٹس اجمل خان زاہد بھی فوجداری مقدمات کی سماعت کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نئے ایڈیشنل ججز کے لیے جاری روسٹر کے مطابق ججز اپنے پہلے عدالتی روز مختلف نوعیت کے سول اور فوجداری مقدمات کی سماعت کریں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے