پنجاب قرآن بورڈ کا سخت اقدام، قرآن پاک آیات والی چادروں کی خرید و فروخت اور چھپائی پر کارروائی کا اعلان

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب قرآن بورڈ نے قرآن مجید کے تقدس اور احترام کو یقینی بنانے کے لیے قرآنی آیات والی چادروں کی خرید و فروخت اور چھپائی کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا، مارکیٹ چیکنگ کمیٹی نے اُردو بازار اور داتا دربار کے اطراف مختلف دکانوں کی چیکنگ کی۔

پنجاب قرآن بورڈ کی مارکیٹ چیکنگ کمیٹی نے قرآن مجید کی اشاعت میں غیر معیاری کاغذ کے استعمال کا جائزہ لینے کے لیے اُردو بازار کا دورہ کیا۔ چیکنگ کے دوران متعدد دکانوں پر غیر معیاری کاغذ پر قرآن مجید کے نسخے پائے گئے، جس پر کمیٹی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ناشران اور دکانداروں کو تنبیہ کردی۔

کمیٹی نے محکمہ اوقاف اور قرآن بورڈ کی پابندی کے باوجود داتا دربار کے اطراف قرآنی آیات کی چھپائی والی چادروں کی خرید و فروخت کا بھی سخت نوٹس لیا اور دکانداروں کو وارننگ دی کہ ایسی چادروں کی خرید و فروخت بند نہ کی گئی تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

چار رکنی کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر عبدالغفور عاشق جبکہ ممبران میں ڈاکٹر محمد حسین اکبر، ڈاکٹر محمد کریمی اور سید محمد ناظم الدین شامل ہیں۔

قرآن بورڈ کے رکن اور مارکیٹ چیکنگ کمیٹی کے رکن سید محمد ناظم الدین کا کہنا ہے کہ محکمہ اوقاف اور قرآن بورڈ نے قرآن مجید کے تقدس اور احترام کی خاطر قرآنی آیات والی چادروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

سید محمد ناظم الدین کے مطابق سیکرٹری اوقاف، ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب اور چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ کی جانب سے قرآنی آیات کی چھپائی والی چادروں کی خرید و فروخت روکنے کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے