فیس بک آئی ڈی فراڈ، لڑکیوں کی آئی ڈی بنا کر سادہ لوح شہریوں کو سہانے خواب دکھانے والے نو سرباز این سی سی آئی اے نے کیسے قابو کئے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) این سی سی آئی اے لاہور نے ہنی ٹریپ اور سائبر بلیک میلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملتان میں چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق کارروائی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایات پر کی گئی۔ گرفتار ملزمان سوشل میڈیا پر لڑکیوں کے نام سے جعلی پروفائلز اور فیس بک آئی ڈیز بنا کر شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتے اور بعد ازاں انہیں بلیک میل کرتے تھے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان شہریوں کو جعلی پروفائلز کے ذریعے سہانے خواب دکھا کر ہنی ٹریپ کا شکار بناتے اور سائبر بلیک میلنگ کے ذریعے رقم بٹورتے تھے۔

گرفتاری کے دوران ملزمان کے قبضے سے 3 موبائل فونز اور اہم ڈیجیٹل شواہد برآمد کرلیے گئے، جنہیں مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ایک متاثرہ شہری سے لاکھوں روپے وصول کیے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے، جبکہ ملزمان سے مزید متاثرین اور نیٹ ورک سے متعلق اہم معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم کا کہنا ہے کہ سائبر بلیک میلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے