خانیوال( پنجاب پوسٹ )کراچی میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے خانیوال کے نواحی گاؤں 84/15-L کے رہائشی اللہ دتہ کی میت آبائی گاؤں پہنچنے کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔
شہید کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی، جس میں اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب، معززین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب پولیس ڈیجیٹل ہوگئی ، چھ ماہ میں کونسا اہم ہدف حاصل کیا؟
نمازِ جنازہ میں شریک افراد نے شہید اللہ دتہ کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ علاقے کی فضا سوگوار رہی جبکہ شرکا نے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
واضح رہے کہ اللہ دتہ کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے، جن کی تدفین ان کے آبائی قبرستان میں سرکاری اور فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔













