لاہور میں بجلی چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، رواں سال 9,600 سے زائد گرفتار

لاہور: (پنجاب پوسٹ)29 جون — لاہور میں بجلی چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال مختلف کارروائیوں کے دوران 9 ہزار 600 سے زائد بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ شہر کے مختلف تھانوں میں بجلی چوری کے 8 ہزار 694 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ قومی وسائل کا تحفظ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بجلی چوری جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے متعلقہ اداروں، بالخصوص لیسکو، کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا اور کسی بھی بجلی چور یا اس کی سہولت کاری کرنے والے کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔


لاہور پولیس کے مطابق بجلی چوری کے خلاف جاری یہ مہم آئندہ بھی پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی اور قومی وسائل کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے