پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹس سیزن 2026-27 کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹس سیزن 2026-27 کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ نئے سیزن کا آغاز اگست 2026 سے ہوگا، جبکہ ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹس ستمبر 2026 سے شروع کیے جائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق اس سیزن میں چار روزہ فرسٹ کلاس پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ I، لسٹ اے پریذیڈنٹس کپ، اور تین روزہ پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ II گولڈ اور سلور ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ آٹھ ٹیموں پر مشتمل پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ I اور پریذیڈنٹس کپ کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے تعاون سے مقابلوں کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا، جبکہ ڈومیسٹک کرکٹرز کے لیے مالی مواقع میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ پریذیڈنٹس کپ کو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کا اہم حصہ قرار دیا گیا ہے۔


پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ تمام ٹورنامنٹس میں شریک کھلاڑیوں کے لیے پری سیزن فٹنس ٹیسٹ لازمی ہوں گے، جبکہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو زیادہ میچز کھیلانے کے لیے "گیسٹ پلیئر” کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔
ٹورنامنٹس میں ترقی اور تنزلی کا نظام بھی برقرار رہے گا۔ پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ II سلور کی فائنلسٹ دونوں ٹیمیں گریڈ II گولڈ میں ترقی حاصل کریں گی، جبکہ گولڈ کی آخری دو ٹیمیں سلور گریڈ میں چلی جائیں گی۔ گریڈ II گولڈ کی فاتح ٹیم ستمبر میں گریڈ I فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، جبکہ ایم آئی ٹی سلیوشنز یا کنگز مین اکیڈمی میں سے ایک ٹیم گریڈ I میں جگہ بنائے گی۔ دوسری جانب گریڈ I کی آخری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم آئندہ سیزن میں گریڈ II گولڈ میں تنزلی کا شکار ہوگی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے