لاہور( پنجاب پوسٹ) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں ہم نے بھارت کے جہازوں کا مرغابیوں کی طرح شکار کیا جبکہ جب بھارت نے پاکستان پر 2019 میں حملہ کیا تو اس وقت کے وزیر اعظم نے اپنی بے بسی کا اظہار قومی سمبلی میں کیا کہ بھارت پر حملہ کر دوں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اچھا کام کر رہے ہیں۔ پاکستان کئی شعبوں میں تاریخ کے بہترین مواقوں سے گزر رہا ہے۔اللہ تعالی نے معرکہ حق کے نتیجے میں جو عزت دی وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے نہیں ملی۔ ماضی کی تمام جنگوں کا حساب ہم نے دشمن سے ایسے کیا کہ اسے جنگ بندی کیلئے امریکہ کی مدد لینا پڑی۔ 2025 میں فیلڈ مارشل کی سربراہی میں ہماری فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔
مزید پڑھیں :پنجاب حکومت کے عادی مجرمان کو قابو کرنے اور غیر سماجی رویوں کے تدارک کے بل میں کیا ہے ؟
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کی جنگ کی شعلے نا بھجتے تو پٹرول کی قیمت 200 ڈالر سے زیادہ ہو جانی تھی۔ تیل کی قیمت بڑھنے سے غریبوں کا تیل نکل جانا تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی سربراہی میں سفارتکاری کا نا ممکن کام ممکن بنایا۔ امریکہ اور ایران کو میدان جنگ سے سیدھا مذاکرات کی ٹیبل پر بٹھا دیا۔ پاکستان نے معرکہ سفارتکاری اور معرکہ جنگ جیتا۔ بھارت آج سوچتا ہے کہ کاش یہ عزت اس کے حصے میں آئی ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے درمیان نیا تنازعہ، بل ملک احمد خان کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا؟
احسن اقبال نے مزید کہا کہ اب اگر ہم نے معرکہ معیشت نا جیتا تو ہم ان دونوں معرکوں کا زیادہ دیر دفاع نہیں کر سکیں گے۔








