فاصلے مٹ گئے ، دوریاں ختم ، ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے موٹرویز افغانستان اور چین کو پاکستان کیساتھ کیسے جوڑیں گی؟

لاہور( پنجاب پوسٹ) ایس آئی ایف سی کی مؤثر ادارہ جاتی معاونت سے ایم 13 موٹروے منصوبے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ کھاریاں سے راولپنڈی تک موٹر وے سے 100 کلو میٹر کا فاصلہ کم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں محفوظ، جدید اور آسان سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ‘ایم 13 موٹروے منصوبہ’ ایک انقلابی قدم کے طور پر ابھر کر سامنے آیا، کھاریاں سے راولپنڈی تک بننے والے ایم 13 موٹروے کے ذریعے جڑواں شہروں کے درمیان کا فاصلہ 100 کلومیٹر تک کم ہو جائے گا۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مؤثر ادارہ جاتی معاونت کے باعث اس اہم ترین اسٹریٹجک منصوبے پر پیشرفت انتہائی تیز کر دی گئی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق ایس آئی ایف سی کی خصوصی کاوشوں کی بدولت نہ صرف تعطل کا شکار ایم 12 سیالکوٹ-کھاریاں موٹروے کو بحال کر دیا گیا ہے، بلکہ ایم 11 (M-11) لاہور-سیالکوٹ موٹروے کو بھی اپ گریڈ کر کے 6 لین کیا جا رہا ہے۔اس منصوبے کو اپ گریڈ کر کے 117.2 کلومیٹر طویل 6 لین موٹروے بنایا جا رہا ہے، جو موجودہ ایم 2 کا ایک تیز رفتار اور محفوظ متبادل ثابت ہوگا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس نئے روٹ کی تعمیر سے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی 50 سے 60 فیصد ٹریفک ایم 2 سے اس نئے متبادل روٹ پر منتقل ہو جائے گی۔منصوبے کے تحت کلر کہار کے پہاڑی سلسلے میں 3 جدید سرنگیں بنائی جائیں گی، جس سے اس خطرناک حصے پر ہونے والے حادثات میں واضح کمی آئے گی۔

یہ نیا موٹروے نیٹ ورک پاکستان، افغانستان، چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو مزید مضبوط اور تیز بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے