پیٹرول کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف نہ دینے پر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا


لاہور( پنجاب پوسٹ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف نہ دینے پر حکومت کو سخت تنقید کرتے ہوئے کہا حکومت نےثابت کردیا وہ عوام کی نہیں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی نمائندہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرول کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف نہ دینے کے حکومتی فیصلے کو "شرمناک اور عوام دشمن” فیصلہ قرار دے دیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آ چکی ہے، لیکن اس کے باوجود حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچانے سے صاف انکاری ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا حکومت نے صرف 11 ماہ کے دوران ہی پیٹرولیم لیوی وصولی کا سالانہ ہدف پورا کر لیا تھا، لیکن اس کے باوجود عوام پر سے یہ ٹیکس ختم نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور عوام دشمن بات ہے کہ جنگ جیسے مشکل دنوں میں بھی غریب عوام سے بھاری پیٹرولیم لیوی وصول کی جاتی رہی۔

حافظ نعیم نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ "یہ گورننس نہیں بلکہ کھلی لوٹ مار ہے، جو غریب اور مڈل کلاس طبقے کی جیبوں پر ڈاکا مارنے کے مترادف ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے فیصلوں سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ عام عوام کے دکھ درد سے بے نیاز ہیں اور عوام کے بجائے صرف آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مفادات کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے