گجرات: حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کی بھیٹ چڑھ گئی ،سفاکیت کی انتہا کر دی گئی


گجرات : (پنجاب پوسٹ) گجرات کے علاقے تھانہ ککرالی کی حدود میں مبینہ طور پر پسند کی شادی یا تعلقات کے شبہ میں 17 سالہ لڑکی آمنہ سحر کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو پہلے مقامی سطح پر پنچایت کے ذریعے واپس لایا گیا، تاہم بعد ازاں مبینہ طور پر دھوکہ دہی سے اسے دوبارہ نشانہ بنایا گیا اور تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ مقتولہ کی خفیہ تدفین کی کوشش بھی کی گئی، جسے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناکام بنا دیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی طور پر دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔علاقہ میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ حالیہ دنوں میں گوجرانوالہ میں بھی پنچایتی راضی نامے کے بعد ایک جوڑے کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، جس نے اس طرح کے غیر قانونی “پنچایتی فیصلوں” پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جلد اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

2 پر “گجرات: حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کی بھیٹ چڑھ گئی ،سفاکیت کی انتہا کر دی گئی” جوابات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے