سرگودھا(پنجاب پوسٹ) سرگودھا میں مبینہ طور پر منتہیٰ زہرہ کے قتل میں نامزد ملزم کی نمازِ جنازہ پڑھانے سے علما نے انکار کر دیا، جبکہ تدفین کے لیے بھی مقامی قبرستانوں میں جگہ دینے سے منع کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق منور ٹاؤن قبرستان انتظامیہ نے ملزم ارسلان کو قبر کی جگہ دینے سے انکار کرتے ہوئے واضح مؤقف اختیار کیا کہ اس نوعیت کے سنگین الزام والے شخص کی تدفین مقامی سطح پر نہیں کی جائے گی
یہ بھی پڑھیں : گجرات: حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کی بھیٹ چڑھ گئی ،سفاکیت کی انتہا کر دی گئی
اسی طرح حیدرآباد ٹاؤن کے قبرستان میں بھی ملزم کی تدفین کے لیے جگہ فراہم نہیں کی گئی، جس کے باعث معاملہ مزید کشیدہ ہو گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال غیر معمولی رہی اور مقامی افراد کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ دوسری جانب پولیس حکام نے معاملے کی نگرانی شروع کر دی ہے۔













