سی سی ڈی کا ایک سال ، راولپنڈی میں 60 فیصد جرائم کیسے کم ہوئے؟

راولپنڈی ( پنجاب پوسٹ ) سی سی ڈی راولپنڈی ریجن کی ایک سالہ شاندار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران راولپنڈی ریجن میں سنگین جرائم کی شرح میں 60 فیصد تک واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔

راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں قتل، ڈکیتی، رابری، موٹر سائیکل و گاڑی چوری سمیت دیگر سنگین جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران راولپنڈی ریجن میں قتل کی وارداتوں میں 51 فیصد تک ریکارڈ کمی ہوئی، جبکہ ڈکیتی کے واقعات میں 76 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ سی سی ڈی کے قیام سے پہلے ایک سال میں ڈکیتی کی 118 وارداتیں رپورٹ ہوئی تھیں، جبکہ قیام کے بعد یہ تعداد کم ہو کر صرف 28 رہ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران رابری کی شرح میں 68 فیصد تک واضح کمی ہوئی۔ سی سی ڈی سے پہلے رابری کی 5048 وارداتیں رپورٹ ہوئی تھیں جبکہ قیام کے بعد یہ تعداد 1567 تک محدود رہی۔

اسی طرح راولپنڈی ریجن میں اس سال ڈکیتی کے دوران قتل کی وارداتوں میں 57 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ موٹر سائیکل سنیچنگ میں 72 فیصد اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 57 فیصد کمی سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیں : کیا سی سی ڈی کے قیام نے لاہور میں جرائم کی شرح کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا؟

سی سی ڈی کے قیام کے بعد پہلے سال میں کار چوری کی وارداتوں میں بھی 69 فیصد کمی ہوئی۔ سی سی ڈی سے پہلے ایک سال میں 620 کاریں چوری ہوئی تھیں جبکہ قیام کے بعد صرف 192 گاڑیاں چوری ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران راولپنڈی میں نقب زنی کی وارداتوں میں بھی 56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ جرائم کی شرح میں واضح کمی سی سی ڈی کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

ایک تبصرہ برائے “سی سی ڈی کا ایک سال ، راولپنڈی میں 60 فیصد جرائم کیسے کم ہوئے؟”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے