پنجاب میں کینیڈین سرمایہ کاری لانے کی کوششیں تیز، چوہدری شافع حسین کی کینیڈا کے ہائی کمشنر سے اہم ملاقات

لاہور: (پنجاب پوسٹ)صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان سے ملاقات کرکے پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ، دوطرفہ تجارتی تعلقات کے استحکام اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں زراعت، لائیو سٹاک، صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات کے دوران اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پنجاب اور کینیڈا کے درمیان معاشی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ دونوں فریقین نے کینیڈین پلسز ایسوسی ایشن اور پاکستان کینولا ایسوسی ایشن کے درمیان اشتراک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا، جس سے زرعی شعبے میں نئی پیش رفت کی راہ ہموار ہوگی۔


چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور صوبے کے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگست میں کینیڈا میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل ایکسپو میں پنجاب کا وزارتی اور تجارتی وفد بھرپور شرکت کرے گا، جس سے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ چین کے دوروں کے دوران طے پانے والے معاہدوں کے نتیجے میں پنجاب میں نئی سرمایہ کاری آئی ہے اور امید ہے کہ کینیڈا سے بھی سرمایہ کار پنجاب کا رخ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ایکسپو پنجاب میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ثابت ہو سکتی ہے اور اس پلیٹ فارم سے سرمایہ کاروں کو صوبے میں دستیاب مواقع سے روشناس کرایا جائے گا۔کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دیرینہ دوستی اور تجارتی تعلقات موجود ہیں، جنہیں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کینیڈین سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو نئی جہت مل سکے۔


اس موقع پر ورلڈ ٹریڈ ڈیولپر انکارپوریٹڈ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ سی ای او رانا تنویر نے کہا کہ ان کی تنظیم کینیڈا سے پنجاب میں سرمایہ کاری لانے کے لیے سرگرم عمل ہے اور کینیڈا میں ہونے والی انٹرنیشنل ایکسپو کے دوران حکومت اور نجی شعبے کے مابین مختلف پروگراموں کی میزبانی بھی کرے گی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے