لاہور:(پنجاب پوسٹ) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات، خصوصاً ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد اس کے شروع ہو گئے ہیں۔ مختلف ٹرانسپورٹ تنظیموں نے کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں 8 سے 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین عصمت اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کر کے اچھا فیصلہ کیا ہے اور اس کا براہ راست فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول 74 اور ڈیزل 67 روپے فی لیٹر سستا، حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا
دوسری جانب پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے مال برداری کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر نبیل محمود کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کمی کا ریلیف عوام اور کاروباری طبقے تک پہنچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔اسی طرح پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن نے بھی کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ تنظیموں کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کا براہ راست تعلق عوام سے ہے، اس لیے حکومت کی جانب سے ملنے والا ریلیف صارفین تک منتقل کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔
تمام ٹرانسپورٹرز کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔










ایک تبصرہ برائے “پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچنے لگا، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 سے 15 فیصد کمی کا اعلان”
[…] […]