لاہور: (پنجاب پوسٹ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی اراکین کو گورنر ہاؤس لاہور طلب کیا جہاں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گورنر پنجاب نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی پیغام اراکین اسمبلی تک پہنچایا اور انہیں عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی ایوان کے اندر اور باہر عوام کے حقوق کے لیے مؤثر آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث غریب عوام، تنخواہ دار طبقہ، پنشنرز اوراور متوسط طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں پیپلزپارٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کرے۔سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی ہے اور مستقبل میں بھی یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جمہوریت کی بحالی اور استحکام کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں جنہیں تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی ہے اور مستقبل میں بھی یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جمہوریت کی بحالی اور استحکام کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں جنہیں تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔گورنر پنجاب نے پارٹی اراکین پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں مزید اتحاد اور یکجہتی پیدا کریں تاکہ پارٹی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت دور نہیں جب بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ کے ذریعے ملک کے وزیراعظم منتخب ہوں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی یا امتیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی ترقیاتی منصوبوں میں پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کا بھی مساوی حق ہے اور ان کے حلقوں کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
گورنر پنجاب نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی وہاں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کے بعد پورے ملک میں پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا اور پارٹی کی سیاسی ہوا مزید مضبوط ہوگی۔اجلاس کے دوران گورنر پنجاب نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہمیشہ پارٹی کے منتخب نمائندوں اور کارکنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی سیاسی و جمہوری جدوجہد میں بھرپور معاونت جاری رکھیں گے۔
















