وزیراعظم کی اٹک میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین

اسلام آباد (پنجاب پوسٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع اٹک میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اٹک میں کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی کی کامیابیاں قابلِ ستائش ہیں۔


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت اور ریاستی ادارے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ قوم کی حمایت سے سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں اور ملک میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے