پنجاب میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اٹک کے سرحدی گاؤں میں پانچ دہشت گرد کیسے مارے گئے؟

لاہور۔ ( پنجاب پوسٹ ) پنجاب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کی اٹک کے قریب کاروائی کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے

سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اٹک کے سرحدی علاقے میں دہشت گرد موجود ہیں جو پنجاب کے مختلف علاقوں حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے ہیں

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 5 دہشت مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے ہے

سی ٹی ڈی نے عسکریت پسندوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد.خود کش جیکٹ 1، ایس ایم جی 3، دستی بم 2 ۔اور گولیاں بھی برآمد کیا، دہشت گرد پنجاب کے مختلف علاقوں میں حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سی سی ڈی کی بڑی کارروائی ، 2 کمانڈرز سمیت 21 دہشت گرد گرفتار، بڑا منصوبہ ناکام

انہوں نے کہا کہ ان کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ سرحدی علاقوں میں مزید سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب تندہی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بجی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں ، 13 دہشتگرد گرفتار

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے