لاہور( پنجاب پوسٹ ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 21 دہ شت گردوں کو گرفتار کر لیا اور دہ شت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا خطرناک دہشت گرد پیر شمس جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کا عبداللطیف دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں : پنجاب میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کب سے شروع ہورہی ہے ؟: سی سی ڈی کی بڑی کارروائی ، 2 کمانڈرز سمیت 21 دہشت گرد گرفتار، بڑا منصوبہ ناکامترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے صوبہ بھر میں 214 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن کے دوران 215 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 21 دہشت گردوں کو اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ مواد سمیت حراست میں لیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں مصباح، سمیع اللہ، گلاب خان، طور خان، زرین شاہ، عبداللطیف، خیال محمد، محمد نبیل، پیر شمس، انعام اللہ، عظیم اللہ اور خان بادشاہ سمیت دیگر شامل ہیں، جن کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے بتایا گیا ہے۔ یہ ملزمان لاہور، خوشاب، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، پاکپتن، جھنگ اور میانوالی کے رہائشی ہیں۔
مزید پڑھیں : پی ایس ایل فائنل ،لاہور پولیس کے خصوصی انتظامات ،پارکنگ پلان کیا ہے ؟: سی سی ڈی کی بڑی کارروائی ، 2 کمانڈرز سمیت 21 دہشت گرد گرفتار، بڑا منصوبہ ناکامسی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 6330 گرام دھماکہ خیز مواد، 17 ڈیٹونیٹر، 39 فٹ سیفٹی فیوز وائر، ایک آئی ای ڈی بم، کالعدم تنظیموں کا لٹریچر، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دہش ت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف 20 مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید برآں، مقامی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے 5040 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن میں 18 ہزار 932 افراد کو چیک کیا گیا، 587 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، 555 مقدمات درج ہوئے اور 542 بازیابیاں کی گئی















