ننکانہ صاحب کے میلے میں خواتین سے مبینہ بدتمیزی، مشتعل شہریوں کا احتجاج، ننکانہ–مانگٹانوالہ روڈ بلاک

ننکانہ صاحب:(پنجاب پوسٹ)کے نواحی علاقے کالی بیر کے قریب لگنے والے مقامی میلے میں مبینہ طور پر نشے میں دھت اوباش نوجوانوں کی جانب سے خواتین سے بدتمیزی اور ہراسانی کے واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔متاثرہ افراد کے مطابق چند نوجوانوں نے میلے میں موجود خواتین کو نازیبا رویے کا نشانہ بنایا جس پر مقامی افراد نے مداخلت کی کوشش کی۔مداخلت کرنے والے شہریوں کو بھی مبینہ طور پر تشدد کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔

واقعے کے خلاف متاثرہ خاندانوں اور مقامی شہریوں نے احتجاج شروع کر دیا اور ننکانہ صاحب–مانگٹانوالہ مرکزی روڈ کو بلاک کر دیا۔
سڑک بند ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی، تاہم ابتدائی طور پر مبینہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ ذمہ دار افراد کی شناخت کی جا سکے۔
متاثرین اور مقامی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے