"لاہور میں جرائم کا طوفان، پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان، ایک دن میں 253 وارداتیں”

لاہور(پنجاب پوسٹ)صوبائی دارالحکومت میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی سمیت مختلف جرائم کی مجموعی طور پر 253 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جس سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 11 گھروں کو نشانہ بناتے ہوئے قیمتی سامان اور نقدی چرا لی اور صفایا کر دیا۔ اسی دوران ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مختلف علاقوں سے 6 افراد کو لوٹ لیا اور ان سے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے۔

اس کے علاوہ شارع عام پر جھپٹا مار کر 5 شہریوں سے ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے گئے۔ موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں بھی جاری رہیں اور چور شہر کے مختلف علاقوں سے 18 موٹرسائیکلیں چرا کر لے گئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق متفرق چوری کی 209 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جبکہ مویشی چوری کی ایک واردات بھی سامنے آئی۔ شہریوں نے وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے گشت بڑھانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے