مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دیا جائے، بجٹ، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ضروری ہے: گورنر پنجاب

لاہور (پنجاب پوسٹ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے تناظر میں عوام دوست بجٹ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
گورنر پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں اور مہنگائی نے پہلے ہی غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایسے حالات میں حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے کہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے، ضروری اشیائے خورونوش پر سبسڈی برقرار رکھی جائے اور عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کیا جائے۔


انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا بجٹ پیش کیا جانا چاہیے جو عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرے اور معاشی دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو۔
سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ادوارِ حکومت میں ہمیشہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا اور عوامی ریلیف کو ترجیح دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بجٹ میں بھی عوامی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے