بھلوال میں خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل، شوہر ہی قاتل نکلا، 2 ملزمان گرفتاربھلوال میں خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل، شوہر ہی قاتل نکلا، 2 ملزمان گرفتار

بھلوال سٹی پولیس نے نہر سے ملنے والی ایک نامعلوم خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا ہے، جس میں مقتولہ کا شوہر ہی قاتل نکلا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ بھلوال سٹی کو نہر سے ایک خاتون کی لاش ملی تھی، جس کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹا گیا تھا۔ مقتولہ کی شناخت کے حوالے سے موقع پر کوئی ثبوت یا سراغ موجود نہ تھا، جس پر پولیس نے فوری طور پر لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا۔

ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر بھلوال سٹی پولیس نے روایتی اور جدید سائنسی طریقوں پر تفتیش کا آغاز کیا۔ مقتولہ کے فنگر پرنٹس حاصل کر کے نادرا ریکارڈ سے اس کا فیملی ٹری نکالا گیا، جس کے ذریعے اس کی شناخت فریال بی بی دختر محمد خان سکنہ چک نمبر 6 ایم ایل پھلروان کے طور پر کی گئی۔

پولیس نے ڈی پی او سرگودھاکو طلب کر کے پوچھ گچھ کی، جس نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے اپنے بھائی فرمان کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو قتل کیا اور جرم چھپانے کے لیے لاش نہر میں بہا دی۔

پولیس نے مقتولہ کے شوہر احسن کو طلب کر کے پوچھ گچھ کی، جس نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے اپنے بھائی فرمان کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو قتل کیا اور جرم چھپانے کے لیے لاش نہر میں بہا دی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم دوسری شادی کرنا چاہتا تھا، جس کے لیے اس نے اپنی بیوی کو قتل کیا اور اگلے ہی دن دوسری عورت سے نکاح بھی کر لیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم احسن اور اس کے بھائی فرمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے