قصور: آوارہ کتے کے حملے میں پانچ سالہ بچہ شدید زخمی

قصور: (پنجاب پوسٹ)شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد شہریوں کے لیے خطرہ بن گئی۔ تھانہ شیخم کی حدود کے نواحی گاؤں لاکھوں بریار میں آوارہ کتے کے حملے سے پانچ سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔اہل خانہ کے مطابق محنت کش سلامت انصاری کا پانچ سالہ بیٹا گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ اچانک ایک آوارہ کتے نے اس پر حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

واقعے کے فوراً بعد اہل علاقہ اور لواحقین نے بچے کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا، جہاں سے مزید علاج کے لیے بابا بلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیامقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ قصور شہر اور نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے جبکہ ان کی روک تھام کے لیے مؤثر انتظامات نظر نہیں آتے۔ شہریوں کے مطابق اس سے قبل بھی متعدد بچوں اور شہریوں پر آوارہ کتوں کے حملوں کے واقعات پیش آ چکے ہیں

۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے