قومی اقتصادی سروے: ملکی معیشت میں بہتری کا رجحان ،کس شعبے نے کتنی ترقی کی ؟ سابق ادوار کا تقابلی جائزہ

ملکی معیشت میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نمایاں بہتری دیکھی جا رہی ہے، جس کے مطابق مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا حجم 337 ارب ڈالر سے بڑھ کر 452 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح معاشی شرح نمو منفی 0.2 فیصد سے بڑھ کر 3.7 فیصد جبکہ فی کس آمدنی 1,547 ڈالر سے بڑھ کر 1,901 ڈالر ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق بے روزگاری کی شرح 6.7 فیصد تک کم ہو گئی ہے جبکہ افراطِ زر میں بھی نمایاں کمی آئی اور یہ 29.2 فیصد سے گھٹ کر 6.7 فیصد پر آ گیا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17.4 ارب ڈالر سے کم ہو کر 250 ملین ڈالر رہ گیا، جبکہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 2.9 ارب ڈالر سے بڑھ کر 17.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ان کا حجم 27 ارب ڈالر سے بڑھ کر 38.1 ارب ڈالر ہو گیا، جبکہ ترسیلاتِ زر بھی 27 ارب ڈالر سے بڑھ کر 38.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ آئی ٹی برآمدات 3.14 ارب ڈالر سے بڑھ کر 3.8 ارب ڈالر اور فری لانسرز کی آمدنی 642 ملین ڈالر سے بڑھ کر 959 ملین ڈالر ہو گئی۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا اور اس کا حجم 6.4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 12.7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ مالیاتی خسارہ 8 فیصد سے کم ہو کر 0.7 فیصد رہ گیا جبکہ پرائمری سرپلس 3.1 فیصد سے بڑھ کر 3.2 فیصد ہو گیا۔

ملکی قرضوں کا جی ڈی پی کے تناسب سے حجم 75 فیصد سے کم ہو کر 68.5 فیصد رہ گیا، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 1,880 ارب روپے سے بڑھ کر 2,162 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ نجی شعبے کو دیے جانے والے قرضوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 768 ارب روپے سے بڑھ کر 934 ارب روپے ہو گئے۔

کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کار کمپنیوں کی تعداد 3 ہزار سے بڑھ کر 11 ہزار تک جا پہنچی جبکہ سرمایہ کاروں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار سے بڑھ کر 5 لاکھ 63 ہزار ہو گئی۔ فائلرز کی تعداد بھی 3 کروڑ 25 لاکھ 72 ہزار سے بڑھ کر 3 کروڑ 90 لاکھ تک پہنچ گئی۔

تعلیم، صحت، آبادی، سماجی بہبود اور وفاقی و صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص بجٹ 2,150 ارب روپے سے بڑھ کر 2,480 ارب روپے کر دیا گیا، جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز 598.7 ارب روپے سے بڑھ کر 722.5 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

یہ اعداد و شمار ملکی معیشت کے مختلف شعبوں میں بہتری اور استحکام کی عکاسی کرتے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے