عالمی توانائی بحران کے باوجود پاکستان میں ایندھن اور ضروری اشیا کی فراہمی مستحکم

اسلام آباد (پنجاب پوسٹ) عالمی سطح پر توانائی کے بحران اور سپلائی چین کے چیلنجز کے باوجود پاکستان میں ایندھن، بجلی اور ضروری اشیائے خوردونوش کی فراہمی مستحکم رہی۔ حکومتی اقدامات اور مؤثر منصوبہ بندی کے باعث ملک میں سپلائی کا تسلسل برقرار رکھا گیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ایندھن کے کم از کم چار ہفتوں کے ذخائر برقرار رکھے گئے، جس سے تیل اور توانائی کی فراہمی میں کسی بڑی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ توانائی اور سپلائی امور میں بہتر ہم آہنگی کے لیے قومی رابطہ و انتظامی کونسل بھی تشکیل دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل، اشیائے ضروریہ، زرمبادلہ کے ذخائر اور سپلائی چین کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے ریئل ٹائم ڈیش بورڈز متعارف کرائے گئے، جن کے ذریعے ممکنہ مسائل کی بروقت نشاندہی اور حل کو یقینی بنایا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے