لاہور (پنجاب پوسٹ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں آندھی بارشوں اور ژالہ باری بارے الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 11 سے 13 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، لیہ، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں : پنجاب میں گرمی کی لہر ، این ڈی ایم نے خوشخبری سنا دی
اسی طرح سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، خوشاب، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، کوٹ ادو اور منڈی بہاوالدین میں بھی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔









