لاہور ( پنجاب پوسٹ) پنجاب بھر میں موسم نے ایک بار پھر شدت اختیار کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، جہاں ایک جانب گرمی کی لہر برقرار رہے گی تو دوسری جانب مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ممکنہ موسمی خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 5 مئی تک پنجاب کے کئی حصوں میں شدید گرمی برقرار رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق س کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت غیر معمولی حد تک بڑھ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
شدید گرمی اور ہیٹ ویو، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا: پنجاب میں گرمی کی لہر ، این ڈی ایم نے خوشخبری سنا دی
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 سے 29 اپریل کے دوران بالائی اور وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مری، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور لاہور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ شدید گرمی کے باعث لو لگنے اور پانی کی کمی جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، لہٰذا غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال بڑھائیں۔














