لاہور (پنجاب پوسٹ) اچھرہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے گھروں اور ہاسٹلز میں چوری کی وارداتوں میں ملوث خاتون گداگر کو شمع چوک کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ نازیہ بی بی بھیک مانگنے کے بہانے مختلف علاقوں میں گھروں اور ہاسٹلز کی ریکی کرتی تھی۔ ملزمہ موقع ملنے پر نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو جاتی تھی۔
ایس ایچ او اچھرہ کے مطابق ملزمہ نے چند روز قبل اچھرہ کی شیر شاہ کالونی میں واقع ایک گھر سے نقدی چوری کی تھی۔ واردات کے بعد پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملزمہ کا سراغ لگا کر اسے شمع چوک سے گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزمہ سے دیگر وارداتوں کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔









2 پر “گھروں اور ہاسٹلز میں چوری کی وارداتیں کرنے والی خاتون گداگر گرفتار” جوابات
[…] […]
[…] […]