لودھراں میں مین ہول حادثہ، دو واسا ورکرز جاں بحق، سیکرٹری ہاؤسنگ کا سخت نوٹس

لاہور (پنجاب پوسٹ) لودھراں میں مین ہول حادثے کے دوران دو واسا ورکرز کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ نے واقعے کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق غفلت کے مرتکب سپروائزر کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث دیگر ذمہ داران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ ورکرز کی جانوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔


انہوں نے مزید کہا کہ تمام واساز کو فیلڈ آپریشنز کے دوران حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے جبکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی نظام کا ازسرنو جائزہ لینے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نے واضح کیا کہ ذمہ داران کو قانون کے مطابق سخت احتساب کا سامنا کرنا ہوگا۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ورکرز کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے