لاہور: گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی اور ہلاکت، پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

لاہور (پنجاب پوسٹ) فرخ جاوید مون کی جانب سے ماڈل ٹاؤن لاہور میں پیش آنے والے مبینہ زیادتی اور ہلاکت کے واقعے پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا گیا ہے۔
توجہ دلاؤ نوٹس کے مطابق واقعہ تھانہ ماڈل ٹاؤن لاہور کی حدود میں پیش آیا جہاں ایک گھریلو ملازمہ کو مالک مکان کے بیٹے اور ڈرائیور کی جانب سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مبینہ زیادتی کے بعد متاثرہ ملازمہ حاملہ ہوئی، جس کے بعد اس کا اسقاطِ حمل کرایا گیا۔ بعد ازاں اسقاطِ حمل کے باعث طبی پیچیدگیوں کے سبب متاثرہ لڑکی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے