ریس کورس پولیس کی بڑی کارروائی، ریکارڈ یافتہ بِلّی ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد

لاہور: (پنجاب پوسٹ )ریس کورس پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ 4 رکنی بِلّی ڈکیت گینگ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان منصوبہ بندی کے تحت گھروں اور دکانوں پر ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے اور اسلحہ کے زور پر شہریوں سے نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں چھیننے میں ملوث تھے۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ریس کورس پولیس کی خصوصی ٹیم نے علاقے میں سرچ آپریشنز اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ شکیل عرف بِلّی سمیت کبیر، یعقوب اور ارسلان کو گرفتار کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “ریس کورس پولیس کی بڑی کارروائی، ریکارڈ یافتہ بِلّی ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے