پاکستان، آسٹریلیا فائنل: لاہور ٹریفک پولیس کا جامع ٹریفک پلان جاری

لاہور( پنجاب پوسٹ )لاہور ٹریفک پولیس نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے فائنل کے موقع پر شہریوں اور شائقینِ کرکٹ کی سہولت کے لیے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کے مطابق فائنل میچ کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے 2 ایس پیز، 6 ڈی ایس پیز اور 90 انسپکٹرز سمیت ایک ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے۔ قذافی سٹیڈیم، ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر بھی خصوصی نفری تعینات کی جائے گی۔

سی ٹی او نے بتایا کہ رانگ پارکنگ کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 10 فورک لفٹرز اور 5 بریک ڈاؤن گاڑیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔ شائقینِ کرکٹ کی سہولت اور قذافی سٹیڈیم تک آسان رسائی کے لیے 5 پارکنگ اسٹینڈز مختص کیے گئے ہیں۔ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور فیروزپور روڈ میچ کے دوران بھی ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :پاک، آسٹریلیا ون ڈے سیریز، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل، پولیس الرٹ

سی ٹی او کے مطابق میچ کے دوران کسی بھی سڑک کو مکمل طور پر بند نہیں کیا جائے گا، تاہم ٹیموں کی آمد و رفت کے وقت چند مخصوص مقامات پر مختصر مدت کے لیے ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔ ٹریفک پلان کے تحت مال روڈ، جیل روڈ اور کینال روڈ سے آنے والے شائقین اپنی گاڑیاں گورنمنٹ کالج کی پارکنگ میں کھڑی کر سکیں گے۔ اسی طرح ٹھوکر نیاز بیگ، جوہر ٹاؤن اور کاہنہ کی جانب سے آنے والے شہری بھی گورنمنٹ کالج کی پارکنگ استعمال کر سکیں گے، جبکہ کینٹ اور ڈیفنس سے آنے والے شائقین کے لیے سن فورٹ ہوٹل اور لبرٹی کے اطراف پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شاہینوں کا 1000واں ون ڈے ، آسٹریلیا کیساتھ کتنے میچز ہوچکے ہیں ؟

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے