پاک، آسٹریلیا ون ڈے سیریز، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل، پولیس الرٹ

لاہور( پنجاب پوسٹ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز کے سلسلے میں لاہور پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ اس حوالے سے پولیس افسران اور جوانوں کو ہائی الرٹ رہتے ہوئے بہترین انداز میں ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت کے مطابق پولیس لائن سے ریزرو نفری بھی روزانہ کی بنیاد پر سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کی جائے گی۔ سکیورٹی پر مامور افسران اور اہلکاروں کو خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے انہیں اپنے فرائض پوری ذمہ داری اور مستعدی سے انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یونیفارم کے علاوہ سفید پارچات میں بھی پولیس افسران اور جوان سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔ خواتین پولیس افسران کو بھی سکیورٹی امور کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی ہے۔

ایس پی منزہ کرامت کا کہنا تھا کہ سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے اہم مقامات اور روٹس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران اور جوانوں کو بروقت کھانے اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک فرد یا لاوارث شے کی فوری اطلاع ہیلپ لائن 15 یا متعلقہ پولیس کو دیں۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لاہور پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے