لاہور( پنجاب پوسٹ )پنجاب حکومت نے مارکیٹوں کے نئے اوقات کار جاری کردئیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں،مارکیٹیں،شاپنگ مال 9 بجے تک کھلے رکھے جاسکیں گے،شادی ہال،مارکیز 10 بجے تک کھلی کررکھی جاسکیں گی۔ ریسٹورنٹ،سینما،کیفے 11 بجے تک کھلے رکھے جاسکیں گے ۔ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔میڈیکل سٹورز،پٹرول پمپس پر وقت کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب، لاک ڈاون میں نرمی، کس شعبے کو اجازت مل گئی؟
واضح رہے کل وفاق نے بھی تاجروں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے مارکیٹوں کے اوقات کار میں اضافہ کیا تھا ۔ وزیر اعظم نے منظور ی بھی دے دی تھی ۔















